مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیزن 2026 کا آغاز ہوتے ہی یومیہ بنیادوں پر دنیا بھر سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز یمنی عازمینِ حج کے پہلے قافلے کا استقبال وادی الدواسر کمشنری کے مرکز پرکیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض ریجن کی میونسپلٹی کی زیر نگرانی وادی الدواسر کمشنری میں قائم کیے گئے حاجی کیمپ میں زمینی راستے سے آنے والے یمنی عازمینِ حج کے استقبال اور امیگریشن سروسز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق عازمین کے آرام اور ان کی دیگر ضروریات کی دیکھ بھال کیلیے موجود کیمپوں میں 24 گھنٹے کی بنیاد پر مختلف خدمات انجام دی جاتی ہیں۔
سعودی عرب: جعلی حج پرمٹ بنانیوالے 18 غیر ملکی گرفتار
واضح رہے کہ یمن، شام اور عراق سے زمینی راستے سے بھی بڑی تعداد میں عازمینِ حج فریضے کی ادائیگی کیلیے ارض مقدس آتے ہیں۔ ان علاقوں میں سرکاری اداروں کی جانب سے عازمین کے استقبال اور انکی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


