تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

الحدیدہ کو تمام حوثی باغیوں سے خالی کرائیں گے: یمنی صدر

صنعا: یمنی صدر منصور ہادی نے کہا ہے کہ یمن کی بندرگاہ الحدیدہ کو تمام حوثی باغیوں سے خالی کرائیں گے، ان کا اس علاقے سے انخلا جنگ بندی کے لیے اہم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن سے ملاقات کے موقع پر کیا، سعودی اتحادی افواج کی جانب سے یمن کے مرکزی بندرگاہ الحدیدہ کو حوثی باغیوں سے خالی کرانے کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے، جس کے باعث سینکڑوں افراد کی زندگیاں بھی خطرے میں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی حکومت سعودی اتحادی افواج کی کارروائیوں کی بھرپور حمایت میں ہے، یمنی صدر منصور ہادی نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے بندرگار سے غیر مشروط انخلا کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ بصورت دیگر وہ شدید فوجی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔


یمن: سعودی اتحادی افواج کا آپریشن، ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر کنٹرول سنبھال لیا


یمنی صدر اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی ملاقات الحدیدہ میں جاری فوجی آپریشن کے تناظر میں ہوئی، اقوام متحدہ متحدہ آپریشن کو روکنے کی حمایت جبکہ سعودی عرب حوثی باغیوں کو علاقے سے خالی کرانے کے حق میں ہے۔

خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف زمینی کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے فوجی آپریشن میں فضائی اور سمندری افواج کی مدد بھی حاصل کرلی ہے، جس کے بعد فضا اور سمندر سے بھی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔


سعودی اتحادی افواج کی یمن میں کارروائی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش


دوسری جانب یمن میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ایجنسیوں نے شہر پر حملے کی صورت میں ڈھائی لاکھ افراد کی زندگی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ سعودی افواج کی شہر پر کارروائی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -