دبئی: سوشل میڈیا پر مشہور بھارتی ریپر یو یو ہنگی سنگھ کی جانب سے پاکستان کے شہر لاہور آنے کی خواہش ظاہر کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو کلپ میں یو یو ہنی سنگھ کو دبئی میں آر جے طیب عرشمان کے ساتھ اسٹوڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
آر جے طیب عرشمان نے کہا کہ ’بہت سے لوگ بالخصوص پاکستانی آپ کو پسند کرتے ہیں، وہ آپ دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟‘
اس پر یو یو ہنی سنگھ نے پاکستانی مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی مجھے ایسے ہی پیار کرتے رہیں، میرے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے ہے، جب بھی موقع ملا پاکستان ضرور آؤں گا۔
متعلقہ: ہنی سنگھ نے مہوش حیات کو ’زندہ دل‘ کا لقب دے دیا، ملاقات کی تصویر وائرل
View this post on Instagram
یو یو ہنی سنگھ اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے بھارت اور پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔ کچھ روز قبل انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں گلوکار کو پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ دیکھا گیا۔
تصویر کے کیپشن میں یو یو ہنی سنگھ نے لکھا تھا ’میں زندہ دل مہوش حیات کے ساتھ ہوں۔‘ انہوں نے صوفی، شاعری اور میوزک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔
ادھر، مہوش حیات نے بھی یو یو ہنی سنگھ کی مذکورہ پوسٹ کا اسکرین شارٹ انسٹاگرام اسٹوری پر لگایا تھا اور انہیں اپنے لیے متاثر کُن قرار دیا تھا۔
مہوش حیات نے لکھا تھا کہ ’آخرکار آپ سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔ آپ ایک ناقابل یقین اور حقیقی انسپریشن ہیں۔‘