The news is by your side.

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کایومِ شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

کراچی :‌خلیفہ دوئم حضرت سیدنا عمرفاروق ؓ کا آج یوم شہادت منایاجارہاہے اوراس سلسلے میں ملک بھر میں فاروق اعظم کی اسلام کےلیےخدمات کوخراج عقیدت پیش کیاجارہا ہے، کراچی کے اسکول آج بند ہیں جبکہ اس سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

بائیس لاکھ مربع میل پر حکمرانی کرنے والے حضرت عمرفاروق عدل وانصاف کا ایک ایسا عملی نمونہ تھے، جو مسلمانوں کےلیے مشعل راہ ہے.

خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق ؓ کی ولادت عام الفیل کے تیرہ سال بعد ہوئی، سیدنافاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے سے اسلام کی شوکت و سطوت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا، مسلمانوں نےبیت اللہ شریف میں علانیہ نماز ادا کرنا شروع کر دی، فاروقی دور خلافت میں اسلامی سلطنت بائیس لاکھ مربع میل کے وسیع رقبہ پر محیط تھی، آپ کا دورِ خلافت بہت مبارک اور اسلام کی ترویج باعث تھا۔

فاروقی دورمیں مصر،ایران، روم اور شام جیسے بڑے ملک فتح ہوئے، چارہزار مساجد عام نمازوں اور نو سو مساجد نمازِ جمعہ کے لیے تعمیر کی گئیں۔

قبلہ اول بیت المقدس بھی دور فاروقی میں بغیر لڑائی کے فتح ہوا، ہجرت کے بعد سیدناعمرفاروق اعظم رضی اللہ عنہ تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں رہے۔

علما و فقہا کے مطابق تقریبا پچیس آیات قرآنیہ ایسی ہیں، جو فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی تائید میں نازل ہوئیں، خلیفہ دوئم رعایا کے حالات سے آگاہی کیلئے راتوں کو گشت بھی کیا کرتے تھے۔

رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا،

“اگر میرے بعد کوئی اور نبی مبعوث ہوتا تو وہ عمربن خطاب ہوتے۔ (جامع ترمذی،ج 2 ، ص 563 )

ستائیس ذی الحجہ بروزبدھ ایرانی مجوسی ابولل فیروز نے نمازِ فجر کی ادائیگی کے دوران حضرت عمررضی اللہ عنہ کو خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا۔

یکم محرم الحرام بروزاتواراسلام کا یہ بطلِ جلیل، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا ثمر، اسلامی خلافت کے تاجدار تریسٹھ سال کی عمرمیں شہادت کے رتبے پرفائز ہوئے۔

یوم حضرت عمر فاروقؓ پر سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں