جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کراچی : گلستان جوہرمیں نوجوان کا قتل معمہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 15 میں نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، اہل خانہ کے متضاد بیانات نے پولیس کو مشکل میں ڈال دیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مشکوک معلوم ہو رہا ہے کیونکہ نوجوان کے گھر والے متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گھر کے اندر فائرنگ سےنوجوان سید مرتضیٰ کا قتل ہوا ہے کیونکہ کمرے کے اندر سے گولی کا کوئی خول برآمد نہیں ہوا، ہتھیار کس کا تھا ،کسی کو بھی معلوم نہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

سید مرتضیٰ کے بھائیوں نے پولیس کو بتایا فائرنگ کے بعد ایک شخص کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا، تاہم پڑوسیوں نے کسی بھی شخص کو فرار ہوتے ہوئے بھی نہیں دیکھا۔

پولیس کے مطابق مقتول سید مرتضیٰ کچھ ماہ سے بےروزگار تھا، پولیس کے گھر پر پہنچنے سے قبل ہی اہل خانہ نے کمرے کی صفائی کر دی تھی۔

اس کے علاوہ مقتول کی لاش جس پلنگ پر تھی اس کی چادر پولیس کے پہنچنے سے پہلے بدلی جاچکی تھی، مقتول کے اہل خانہ نے خون آلود تکیہ بھی پلنگ کے نیچے چھپایا ہوا تھا۔

گھر کے باتھ روم کے اندر خون آلود چادر دھو دی گئی تھی، مقتول کا موبائل فون غائب تھا ،پولیس کو اس کا نمبر کا بھی تاخیر سے بتایا گیا، فائرنگ کے وقت مقتول کے بھائی گھر میں موجود تھے جبکہ ان کے والدین باہر تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں