جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

یونس خان نے شاداب کے حوالے سے کیا تشویش ظاہر کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

یونس خان نے کہا ہے کہ شاداب خان کا وکٹیں نہ لینا تھوڑا تشویشناک ہے مگر انھوں نے اچھی بولنگ کی ہے۔ سلمان علی اور افتخار کی طرف سے بھی بہتر بولنگ نظر آئی.

ایشیا کپ کے حوالے اے آر وائی کے پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں خطرے کی بات اسپنرز کے حوالے سے رہی، شاداب خان کی طرف سے وکٹیں نہیں لی گئیں جو کہ تھوڑی تشویشناک بات ہے، آل راؤنڈر نے بولنگ اچھی کی مگر وکٹیں نہیں لے پائے۔

انھوں نے کہا کہ سلمان علی آغا اور افتخار احمد کی طرف سے بولنگ نظر آئی اور یہ اچھی بات ہے کہ کپتان کچھ نیا کرنے کوشش کررہے ہیں۔ فہیم اشرف نے بولنگ کی اور بروقت بریک تھرو دیا یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اچھا اشارہ ہے۔

یونس خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فہیم اشرف جیسا آل راؤنڈر ٹیم کا حصہ ہو تو آگے جا کر ورلڈکپ میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

فخر زمان گو کہ رنز نہیں کرسکے مگر دسویں اوور تک وہ کریز پر موجود رہے، انھوں نے محض 20 رنز کیے لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے جو آپ کا بہترین ہوتا ہے وہ بہتری میچز میں سامنے آتا ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہوسکتا ہے بھارت کے خلاف فخرزمان ایک بہترین اننگز کھیلیں۔ امام الحق اور محمد رضوان کی طرف سے رنز ہونا بھی اچھی بات ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اوور آل اگر کل کے میچ کی بات کی جائے تو 4 سے 5 اوور پہلے میچ ختم ہوسکتا تھا۔اچھی بات یہ ہے کہ ہم میچ جیت گئے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اگر رن ریٹ کی بات کریں تو وہ ویسا نہیں ہے جو ان پچز پر ٹاپ کی ٹیموں کا ہونا چاہیے، تاہم ہم نے پوائنٹس حاصل کر لیے اور اچھی بات ہے کہ بولرز اور بیٹرز کی طرف سے کارکردگی دکھائی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں