بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سابق وزیراعظم کا سنتھیا رچی کےخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنےکااعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکی شہری سنتھیا رچی کےخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا شدید ردعمل  اورایف آئی اے میں طلبی پرسنتھیا نے بے بنیاد الزام لگایا، بطور وزیراعظم سنتھیا سے کوئی ملاقات تک نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے الزامات پر ہتک عزت کادعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا اور کہا سنتھیا رچی نے بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ مجروح کی، پاکستان اور امریکا میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سنتھیا رچی کے بختاوربھٹو پر بے بنیاد الزامات کو نظرانداز کیا، بینظیر بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ سے جذبات مجروح ہوئے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شدید ردعمل اور ایف آئی اے میں طلبی پر سنتھیا نے بےبنیاد الزام لگایا، بطور وزیراعظم سنتھیا سے کوئی ملاقات  تک نہیں کی، وفود سےکی گئی ملاقاتوں میں سنتھیا موجود تھیں تو علم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنتھیا سےپہلی اور آخری ملاقات 2019میں سفارتکار کےگھر پرہوئی، ملاقات میں جلیل عباس جیلانی اور دیگر پارٹی رہنمابھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں : امریکی خاتون کے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات

گذشتہ روز پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمان نے 2011 میں اس وقت زیادتی کی جب وہ وزیر داخلہ تھے۔

سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں دست درازی کی جبکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

بعد ازاں امریکی خاتون شہری کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سنتھیا رچی نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں