The news is by your side.

Advertisement

زلفی بخاری نے احسن اقبال کی تنقید کا جواب دیدیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی تنقید کا جواب دے دیا۔

ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا ہے کہ آپ نے اب تک غیر ملکی دوستوں سےصرف جعلی خطوط منگوائے اور جعلی خطوط کےذریعےاپنی بدنام حکومت کی مدد کرنےکا کہا گیا۔

معاون خصوصی نے لکھا کہ آج وہ مشکل کاشکارپاکستانیوں کووطن واپس بھیجنےمیں مدد کر رہے ہیں آپ یہ کبھی نہیں سمجھ سکتے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے پاکستانیوں کی یو اے ای سے مفت وطن واپسی کو غیرملکی دوستوں کاچندہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات یو اے ای کی کاروباری شخصیت سہیل گلداری نے کیے تھے۔خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے 200 پاکستانیوں کو مفت ٹکٹس دیے۔

معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سہیل گلداری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی واپسی کا وعدہ پورا کرنے پر سہیل گلداری کے شکرگزار ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں