The news is by your side.

‘ آپ کے منہ پر آپ کا جھوٹ پکڑا تھا’

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نےآپ کےمنہ پر آپ کا جھوٹ پکڑا تھا، سپریم کورٹ آجائیں ثابت کروں گا آپ نےکتنا نقصان پہنچایا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا تھا کہ مجھ پر50ارب کے کمیشن کا الزام وزیر مواصلات نے لگایا، سال دوہزار بیس مکمل ہونے کو ہے مگر جے آئی ٹی نہیں بنی، ملتان سکھر موٹروے پر 5روپےکمیشن لیاتواللہ میری نسلوں کوغارت کرے تحقیقات کرنی ہے توجس مرضی ایجنسی سے تحقیقات کرالیں۔

احسن اقبال کی تقریر پر ایوان میں ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم ہےکہ 50ارب کس کوپہنچائےگئے کہاگیاکہ ڈی آئی خان میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنےگا، بنوں گئےکہاگیاکہ یہاں بھی ایئرپورٹ بنےگا اعلان کرتے ہیں موٹروے یہاں سےجائےگا۔

مرادسعید نے کہا کہ میں نےآپ کے منہ پرآپ کاجھوٹ پکڑا تھا سپریم کورٹ آجائیں،ثابت کروں گاآپ نےکتنانقصان پہنچایا ان پر کرپشن کیسز ہیں ان کو جواب دینا ہوگا باہرجائیدادیں بنائی ہیں،اپنےبچوں کامستقبل تباہ کررہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا اپوزیشن لیڈر تبدیل کر دیا گیا ہے؟ کیا وہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں؟ وزیراعظم کےپاس اتناوقت نہیں کہ آپ کوجواب دیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ آپ پلاننگ کے وزیر تھے تو کیوں مواصلات کی دستاویزات پر دستخط کیے ہم ان کی طرح فیتےنہیں کاٹتے، شروع کے2سالوں میں 48فیصدہماری کارکردگی ان سےاچھی رہی میں نےایک جملہ بولایہ کرسی سےاٹھ گئے جاویدصادق کا اس میں کیا کردار تھا؟

Comments

یہ بھی پڑھیں