The news is by your side.

Advertisement

کیوی کے جادوئی فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بھورے رنگ کا نظر آنے والا یہ کیوی نامی پھل اپنے اندر بیش بہا فوائد رکھتا ہے جس کے روزانہ استعمال سے انسان کئی طرح کی سنگین بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیوی میں موجود خصوصی اجزا انسان کو دل کے مختلف امراض سے بچاتے ہیں، اس پھل کے استعمال سے لیور، اسٹروک، کارڈیک آریسٹ، ہارٹ اٹیک سمیت دیگر کئی سنگین بیماریوں کا خطرہ ٹلا رہتا ہے۔

اس پھل سے متعلق ہونے والی تحقیق میں دیگر حیران کن فوائد بھی سامنے آئے ہیں، کیوی میں بھرپور مقدار میں فائبر ہونے کی وجہ سے انسان کا دل تازہ اور صحت مند رہتا ہے جس سے دل کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

کیوی انسانی جسم میں خون جمنے نہیں دیتا، اس سے کینسر جیسی سنگین بیماری سے بھی بچا جاسکتا ہے، پھل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو صاف اور خوبصورت بناتے ہیں، اس سے دھوپ کے منفی اثرات جلد پر مرتب نہیں ہوتے، کیوی کے استعال سے اسکن(جلد) پر جھریاں بھی نہیں پڑتیں۔

موسم کی اوٹ سے ظاہر ہوتے خوش رنگ اور خوش ذائقہ پھل

مذکورہ پھل سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے، کیوی جسم میں سوڈیم کا لیول کم کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے، اس پھل کو کھانے والے افراد سوجن کے مسائل سے بھی دور رہتے ہیں۔

نیند نہ آنے کی پریشانی میں مبتلا افراد کیوی کھائیں تو پرسکون نیند آئے گی، کیوی کھانے سے نیند کی کوالٹی 5 سے 13 فیصدی تک بہتر ہوجاتی ہے، یہ آنکھوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

علاوہ ازیں اس پھل کے استعمال سے آپ سانس کی بیماریوں، وزن کے مسائل سمیت دیگر کئی طرح کے سنگین امراض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، کیوی سے انسانی ٹیشوز بھی صحت مند رہتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں