تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آئی فون فیچر کو آزمانے کیلیے ایک شخص نے اپنی گاڑی تباہ کردی

آئی فون 14 کے فیچر ’کریش ڈیٹیکشن‘ کو آزمانے کے لیے ایک یوٹیوبر نے اپنی گاڑی کا نقصان کرلیا۔

ایپل کی جانب سے آئی فون 14 سیریز کو گزشتہ دنوں متعارف کروایا گیا تھا جس میں ایک ’کریش ڈیٹیکشن‘ فیچر بھی موجود ہے جو حادثے سے قبل الرٹ جاری کرتا ہے۔

اس فیچر کو جانچنے کے لیے یوٹیوبر نے اپنی گاڑی کا حادثہ کرا دیا۔ یوٹیوبر ٹیک ریکس نے اس فیچر کی آزمائش کرتے ہوئے 6 منٹ کی ویڈیو شیئر کی۔

اس فیچر کی آزمائش کے لیے ٹیک ریکس نے ڈرائیور لیس گاڑی کو استعمال کیا اور آئی فون 14 پرو کو ڈرائیور سیٹ کے پیچھے باندھ دیا۔

جب یہ گاڑی ٹکرائی تو فیچر خودکار طور پر کام کرنے لگا اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے سے قبل الرٹ جاری کیا جسے یوٹیوبر نے خود منسوخ کیا۔

کریش ڈیٹیکشن فیچر کیا ہے؟

جب آئی فون کو حادثے کا احساس ہوتا ہے تو وہ ایک الرٹ جاری کرتا ہے اور اگر الرٹ کو بند نہ کیا جائے تو فون 20 سیکنڈ بعد ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرتا ہے اور جائے حادثہ سے آگاہ کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -