جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

جب میں گاتی ہوں تو لوگ رونے لگتے ہیں! کمسن گلوکارہ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں اپنی سریلی آواز سے شہرت کا ڈنکا بجا دینے والی پاکستان کی کمسن گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ جب وہ گاتی ہیں تو لوگ رونے لگتے ہیں۔

پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کو گھر میں والد کے ٹیپ ریکارڈر پر ملکہ ترنم نورجہاں کے بجنے والے گیت اور ملی ترانوں نے متاثر کرتے ہوئے اتنا اچھا گلوکار بنا دیا کہ اب ان کا نام بڑے بڑے گلوکاروں کی زبان پر ہے۔

نیس کیفے بیسمنٹ سیزن 5 کے گانے ‘بول ہو’ سے عام لوگوں سمیت دنیا کے نامور گلوکاروں کو اپنی آواز کے جادو میں مبتلا کرنے والی پاکستان کی کمسن گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’[گڈ مارننگ پاکستان‘‘ میں شرکت کی اور اپنی اس خداداد صلاحیتوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ماضی کے کچھ خوشگوار یادیں شیئر کیں اور ساتھ ہی یہ اہم انکشاف کیا کہ لوگ ان کا گانا سن کر رونے لگتے ہیں۔

- Advertisement -

ہادیہ ہاشمی نے پروگرام کی میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اسکول کی ہر غیر نصابی سرگرمی میں حصہ لیتی تھی اور جب وہ 8 سال کی تھی تو اس کے اسکول میں ملی نغموں کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں میں نے نہ صرف پہلی بار شرکت کی بلکہ پہلا انعام بھی جیتا۔

کمسن گلوکارہ نے بتایا کہ جب ملی نغموں کے مقابلے کا اعلان ہوا تو انہوں نے اپنے بابا (والد) سے پوچھا کہ وہ اس میں حصہ لیں جس پر انہوں نے کہا کہ اگر تم کرسکتی ہو تو ضرور لو۔ ہادیہ کے مطابق اس کے بابا بڑے معاون ہیں اور اسے ہر معاملے میں سپورٹ کرتے ہیں تو ان کی اسی سپورٹ کی بدولت میں نے اس میں حصہ لیا اور پہلا انعام لیا۔

ہادیہ نے بتایا کہ جب میں نے ملی نغموں کا مقابلہ جیتا تو میرے بابا نے کہا کہ اگر تم میں یہ ٹیلنٹ ہے تو پھر اسے نکھارتے ہیں اور انہوں نے مجھے لاہور کی ایک میوزک اکیڈمی میں داخل کرایا جہاں استاد ضیاالحق نے مجھے پر بہت زیادہ محنت کرکے میرے فن کو نکھارا۔

ہادیہ ہاشمی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے گھر میں واحد سریلی شخصیت ہیں، ان کے والد، والدہ، 5 بہنوں اور بھائی میں صرف وہی گا سکتی ہیں۔

کمسن گلوکارہ نے اپنے شوخ اور شرارتی انداز میں بتایا کہ جب نیس کیفے کے پروڈیوسر ان سے آڈیشن لینے آئے اور سجاد علی کا گانا ’’تصویر بنا کے‘‘ میری آواز میں سنا تو وہ رونے لگے اور کہا کہ ہادیہ میں یہاں کچھ اور سوچ کر آیا تھا مگر اب میں کچھ اور کروں گا۔

ہادیہ نے کہا کہ جب لوگ میرا گانا سن کر روتے تھے تو میں سمجھتی تھی کہ میں نے اچھا گانا نہیں گایا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں گائیکی کا شوق تھا مگر اب جنون ہے۔

 

واضح رہے کہ ہادیہ ہاشمی نے کم عمری میں ہی اپنی سریلی آواز سے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار اور دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے، کئی نامور گلوکار ان کے ہمراہ گانا گا چکے ہیں جن میں حدیقہ کیانی بھی شامل ہیں۔

پڑوسی ملک کے نامور گلوکار سونو نگم بھی ہادیہ کی آواز کے پرستار ہیں اور ان کی بھی آنکھیں ننھی گلوکارہ کا گانا سن کر نم ہوچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں