بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

یوم عاشور،صوبائی دارالحکومتوں میں جلوس اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی سمیت صوبائی دارلحکومتوں میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس پُر امن طور پر اپنی منزل کو پہنچ گئے۔

کربلا میں گھر لُٹانے والے حضرت امام حُسینؓ کی قُربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے بر آمد ہوا شہر کے دیگر چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے عزادار ماتم کرتے ہوئے،تبت سینٹر پہنچے جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔

نماز ظہرین کے بعد مرکزی جلوس علم و تعزیوں کے ساتھ ایم اے جناح روٖڈ سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس رات گئے نثار حویلی سے بر آمد ہوا جو سارا دن مقررہ راستوں پر رواں دواں رہا، عزداروں نے مرثیہ خوانی اور زنجیر زنی کر کے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پشاور میں بھی یوم عاشور کے تمام ماتمی جلو س پرامن طورپر اختتام پذیر ہوگئے، جلوس کے شُرکا نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ماتم کیا اور نوحہ خوانی کی۔

کوئٹہ میں بھی عاشورہ کا مرکزی جلوس مقررہ گزرگاہوں سے ہوتا ہواامام بارگاہ پنجابی علمدار روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں