تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عاشورہ جلوس مقررہ مقام پر پہنچ کر ختم

کراچی :حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلاؓ کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا.ملک بھر سے نکلنے والے جلوس اپنے مقررہ مقام پر پہنچ کر ختم ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

کراچی کا مرکزی جلوس 

کراچی میں یوم عاشور پر مرکزی جلوس نشتر پارک سے 10 بجے برآمد ہو کر اپنی گزر گاہ سے منزل کی جانب رواں دواں ہوا،جلوس نمائش سے ہوتے ہوئے ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا پہنچا جہاں سے تبت سینٹر پر نماز ظہرین ادا کی گئی جہاں سے جلوس جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر بہ وقت مغرب ختم ہوا۔

جلوس کے اختتام کے بعد نماز مغرب کے بعد مجلسِ شامِ غریباں برپا ہوئی جہاں ذاکرین نے امام حسینؓ کا فلسفہ شہادت بیان کیا اور مصائب اہل بیت بیان کرے۔

traffic

 

حفاظتی اقدامات 

جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے لیے 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جن میں 389 خاتون پولیس افسران بھی شامل تھیں جبکہ 275 مقامات پر کیمرے نصب کیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی جی اے ڈی خواجہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں یوم عاشور کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

شہر کے مختلف مقامات سے برآمد ہونے والے جلوس نشتر پارک کے مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے،یوم عاشور کے موقع پر ہزاروں مقامات پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجالس برپا کی گئیں ، علمائے کرام ، ذاکرین نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔

یاد رہے کہ کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکیں بھی کنٹینر لگا کر سیل کی گئی ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانے باز بھی تعینات رہے ۔

واضح رہےکہ جلوس کے راستوں پر اسکینرز نصب کیے گئے،مرکزی جلوس میں شریک ہونے والے زائرین کو چیکنگ کے بعد شرکت کی اجازت دی گئی۔

دریں اثنا جلوس کے آغاز سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جلوس کے روٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے نکلے  ان کے ہمراہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں سیکیورٹی خدشات ہیں تاہم پولیس اور رینجرز نے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مجالس اور جلوس کے منتظمین نے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتطامیہ سے مکمل تعاون کیا۔

Comments

- Advertisement -