تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

4 روز قبل ڈوبنے والا بچہ زندہ سلامت مل گیا

 

پشاور: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کے باعث ٹرک سمیت ڈوبنے والے بچہ معجزاتی طور پر 4 روز بعد زندہ سلامت مل گیا۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن کلاں میں سیلاب میں بہہ جانے والے سیبوں سے لدے ٹرک میں بہہ جانے والے بچے کو چار روز بعد ایک درخت پر سے تلاش کرلیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ بچہ ٹرک کے مکینک کے پاس کام کرتا تھا اور یہ اپنے استاد، ٹرک ڈرائیور سمیت 4 روز قبل سگو پل کے قریب پانی میں بہہ گئے تھے۔ بچے کے مکینک استاد کی لاش گزشتہ روز سیلابی پانی سے مل گئی تھی جبکہ ڈرائیور تاحال غائب ہے اور اس کی تلاش جاری ہے، تاہم بچے کو تلاش کرلیا گیا ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ تلاش کیلئے جانے والے افراد کو درخت پر موجود بچے نے دیکھ لیا اور آواز دی، جس کے بعد لوگوں نے اس کو درخت سے اتار لیا، بچہ کو زندہ بچانے پر عوام کی خوشی دیکھنے لائق تھی۔

بچے نے بتایا کہ میں نے پانی میں بہتے ہوئے اس درخت کو پکڑ لیا تھا, 4 روز تک بھوکا پیاسا اور بغیر نیند کے اس درخت پر رہا، قدرت خدا کی کہ اللہ نے اس بچے کو ہمت دی اور زندہ رکھا۔

Comments

- Advertisement -