تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سڑک پر نوجوانوں کا خطرناک اسٹنٹ دیکھ کر لوگ خوفزدہ

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک حیران کن ویڈیو فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں کم عمر لڑکوں کا ایک گروپ آگ سے کھیلنے میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر لڑکے سڑک پر آگ کے ذریعے اسٹنٹ دکھا رہے ہیں، لڑکے ایک ایک کرکے آگ کے قریب آتے ہیں اور اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ کو مزید بڑھکاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے جیسے ہی آگ کے اوپر پیٹرول چھڑکتے ہیں تو آگ مزید بھڑک اٹھتی ہے، ان لڑکوں کے چہروں کو خوف کا کوئی عنصر موجود نہیں ہے۔

مذکورہ ویڈیو اربن جٹ نامی ایک اکاؤنٹ سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔

لڑکوں کے اس خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور لڑکوں پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے لڑکوں کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ ’شادی میں تندور جلانے والے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’انہوں نے کورونا پکڑ لیا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -