تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کینسر میں مبتلا لڑکی کی اسپتال میں شادی اور انتقال، عزم اور محبت کی مثال

نیویارک : کینسر کے آخری اسٹیج میں زیرعلاج 19 سالہ لڑکی شادی کی اپنی آخری خواہش پوری ہونے کے دو دن بعد جہان فانی سے کوچ کر گئی، اسپتال میں ہی شادی ہوئی اور اسپتال سے ہی جسد خاکی واپس آیا۔

یہ درد ناک واقعہ ایل پاسو چلڈرن اسپتال میں پیش آیا جہاں کینسر کے چوتھے درجے سے نبرد آزما انیس سالہ لیڈیا ڈومن گوئز نے آخری خواہش کے طور پر اپنے بہترین دوست 21 سالہ جوشوآ سے اسپتال میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی کر کے محض دو دن بعد اسپتال میں شوہر کے ہاتھوں میں ہاتھ تھامے دم توڑ دیا۔

لیڈیا کو گردے میں کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی جب وہ محض 16 سال کی تھی تاہم اس وقت گردے سے ٹیومر نکالنے کے دوران انکشاف ہوا کہ کینسر آنتوں تک پہنچ چکا ہے جس کا علاج تو کیا گیا تاہم کینسر بگڑتا چلا گیا یہاں تک کہ کینسر پھپھڑوں تک پہنچ گیا جس پر نوجوان لڑکی نے اپنے والدین کے قرضوں میں ڈوبتے چلے جانے اور لاحاصل علاج کے باعث مزید ٹریٹمنٹ سے انکار کردیا۔

تاہم طبیعت کی ناسازی کے باعث وہ ایک رفاحی اسپتال میں زیر علاج رہی جہاں اسے صرف درد کشا دواؤں پر رکھا گیا اور اسی اسپتال میں نوجوان لڑکی کی اپنے دوست سے شادی کی آخری خواہش کو عملی جامہ پہنایا گیا جس کے لیے والدین کے علاوہ دوست احباب اور اسپتال کے عملے نے بھرپور انداز تیاریاں کیں، ویٹنگ روم کو پھولوں سے سجایا گیا اور دلہن نے روایتی سفید جوڑا پہن کر ڈرپس اور نلکیاں لگے وہیل چیئر پر شرکت کی تاہم پادری کے سامنے اپنی ماں اور والد کی مدد سے کھڑی ہو کر شادی کے عہد و پیماں باندھے۔

روایتی رسوم کی ادائیگی کے بعد دلہا دلہن نے کیک کاٹا اور اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں جس کے دوران انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے بالخصوص اپنے والد سے ملاقات کے وقت وہ آبدیدہ ہو گئی، تھوڑی دیر کو سہی لیکن مستقبل کے خدشات سے بے خبر ہو کر نوجوان جوڑے نے ان لمحات کو بھرپور طریقے سے منایا۔

پیر 12 فروری کو شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ہمراہ اسپتال میں ہی رہی جہاں محض دون بعد ویلنٹائن ڈے کے دن اچانک طبیعت بگڑ گئی، ڈاکٹرز کے مایوس چہروں اہل خانہ اور نوجوان لڑکی پر تلخ حقیقت واضح کردی اور وہ مسکرا کر اپنے شوہر کا ہاتھ تھامے آخری سانس لیتی رہی یہاں تک کہ صبح آٹھ بجے نوجوان لڑکی کی روح جہان فانی سے ہمیشہ کے لیے کوچ کر گئی۔

 


تصاویر اور ویڈیو


 

 

Comments

- Advertisement -