جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کراچی میں ینگ ڈاکٹرزنے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرز سے تعلق رکھنے والے ینگ ڈاکٹرزاورسیکریٹری صحت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ڈاکٹروں نے چار روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹروں اورسیکریٹری ہیلتھ کے درمیان مذاکرات سے قبل جناح اسپتال کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر پروفیسر انیس بھٹی نے بھی سیکریٹری صحت کو ڈاکٹروں کے مسائل سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے سیکریٹری صحت کی جانب سے یقین دھانی پر احتجاج ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق کل سے معمول کے مطابق جناح اسپتال مین او پی ڈی سروس اوردیگرامورتمام ینگ ڈاکٹرز معمول کے مطابق انجام دیں گے۔

- Advertisement -

سیکریٹری صحت نے بتایا کہ تمام ملازمین کو تنخواہیں آج جاری کردی گئی ہیں جبکہ ڈاکٹروں کی پے اسکیل پنجاب اورکے پی کے کے ڈاکٹروں کی طرز پرکرنے کیلئے سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

ڈاکٹروں کے چار روزہ احتجاج کے باعث کم و بیش سینکڑوں آپریشن منسوخ کرنے پڑے اوریومیہ دس ہزارافراد او پی ڈی سروس سے بھی محروم رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں