بھاری بھرکم ہاتھی کو سنبھالنا ویسے ہی مشکل ہوتا اور اگر یہ بھاری بھرکم جانور گڑھے میں جاگرئے تو اسے نکالنا کسی بڑے چلینج سے کم نہیں۔
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے جنگلات میں ہاتھی کا بچہ کئی فٹ گہری کھائی میں جا گرا جسے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد فزکس کے ذریعے بخیر و عافیت باہر نکالا گیا۔
محکمہ جنگلات کے افسران کا کہنا تھا کہ رات 4 بجے ہاتھی کے بچے کے کھائی میں گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
سائٹ پر پہنچے تو دیکھا کہ کھائی بہت گہری تھی جس میں گرے ہاتھی کے بچے کو باہر نکالنا انتہائی مشکل تھا لیکن محکمہ جنگلات کے افسران نے فزکس کا فارمولا استعمال کرتے ہوئے گھڑے کو پانی سے بھر دیا۔
— [email protected] (@sandeepberwal) February 21, 2022
ہاتھی بہترین تیراک ہوتے ہیں یہ بات محکمہ جنگلات کے افسر کو معلوم تھی اسی لیے اس نے گھڑے میں پانی بھرا جس میں ہاتھی کا بچہ تیراکی کرتا رہا اور پانی کے ساتھ ساتھ اوپر آتا رہا جب پانی اور زمین کی سطح تقریباً برابر ہوئی تو افسران نے ہاتھی کے بچے کو رسیوں کی مدد سے باہر نکال لیا۔
Another day, another pachyderm get into trouble on 21/02/2022 at 1am in #Medinipur, no issue @WbdfSocial #Forest dept. Dedicated to serve… few lessons of #swimming and learning about #buoyancy, the #Elephant was #rescued and guided safely into #FOREST by 4am. Thanks to all.. pic.twitter.com/ahQi0NgQgP
— [email protected] (@sandeepberwal) February 21, 2022