اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

نوجوان لڑکی باپ کو ڈبے میں ڈال کر کوریئر کرنے پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

(20 مارچ 2026): لڑکی اپنے باپ کو بڑے ڈبے میں ڈال کر کوریئر کرنے پہنچ گئی لوگ زندگی میں پہلی بار ایسا عجیب وغریب واقعہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

بھارت میں ایسا عجیب وغریب واقعہ پیش آیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کرنے کے ساتھ ان پر سکتہ طاری کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں ایک نوجوان لڑکی نے اپنے والد کو ایک بڑے ڈبے میں بند کر کے کوریئر آفس پہنچی اور پارسل کو کوریئر کرنے کا کہا۔

تاہم ڈبے میں حرکت محسوس ہوتا دیکھ کر عملے کو شبہ ہوا اور جب انہوں نے اس کو کھولا تو اس میں سے ایک شخص زندہ باہر نکلا۔

اپنی زندگی میں پہلی بار اس نوعیت کا واقعہ دیکھنے والے لوگ ششدر رہ گئے۔ کوریئر عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، لیکن اس سے قبل وہ لوگ وہاں سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے بعد میں انہیں پکڑ کر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ یہ سب ایک پرینک ویڈیو کے لیے کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تہواروں کے دوران بس ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے اور ٹکٹ نہ ملنے جیسے مسائل کو دکھانے کے لیے یہ ڈراما کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں