میرپورخاص : 8 سالہ بچی کو زیادتی کےبعد ڈرپ سیٹ کی نلکی سے گلاگھونٹ کر قتل کردیا گیا ، آمنہ کے جسم پر تشدد اور زخموں کے واضح آثار موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے جھلوری سے گزشتہ روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں 8 سالہ بچی آمنہ کی بوری بند لاش ملی۔
پوسٹمارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی زیادتی کے بعد ڈرپ سیٹ کی نلکی سے گلا گھونٹ کر قتل کی گئی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آمنہ کے جسم پر تشدد اور زخموں کے واضح آثار موجود تھے، جبکہ گردن کے پٹھوں پر نیل اور زخم کے نشانات بھی دیکھے گئے۔
پوسٹمارٹم میں مزید بتایا گیا کہ بچی کا معدہ خالی تھا، یعنی اس نے مرنے سے قبل کچھ نہیں کھایا تھا، جس سے واقعے کی شدت اور دل دہلا دینے والے پہلو نمایاں ہوتے ہیں۔
پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم یا ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر معاشرے میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے سنجیدہ خطرات کو اجاگر کرتا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے واقعات کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔


