تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

لڑکیاں ’عاشق‘ کے لیے آپس میں لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

بھارت میں مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ویڈیو بھارت کے ضلع ہلدوانی سے سامنے آئی ہے جس میں نوجوان لڑکیاں عاشق کے لیے آپس میں لڑ رہی ہیں اور ایک دوسرے پر ڈنڈے برسا رہی ہیں۔

ایسا لگتا تھا کہ لڑائی لڑکیوں کے دو گروپوں کے درمیان ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں میں سے ایک کے ہاتھ میں لکڑی کا ڈنڈا تھا جسے استعمال کرتے ہوئے وہ دوسری لڑکی پر حملہ کرتی تھی۔

ایک اور لڑکی کو بڑی شدت سے ایک لڑکی کے بال کھینچ کر دور دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں تشدد کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اس پر قہقہے لگانے لگے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ لڑکیاں کس کے لیے لڑ رہی ہیں۔

ایک صارف نے کہا، ’’میں واقعی اس آدمی کا چہرہ دیکھنا چاہتا ہوں۔‘‘

ایک صارف نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ویڈیو کس طرح ’مذاق‘ نہیں تھی کیونکہ اس میں کوئی آواز نہیں تھی۔
مذکورہ واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا تاہم اس معاملے میں کوئی سرکاری شکایت درج نہیں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -