تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کمسن لڑکی کو ’’بَلِی‘‘ کیلیے اغوا کرنیوالا نوجوان گرفتار

بھارت میں نوجوان نے اپنی شادی میں رکاوٹ دور کرنے کیلیے سات سالہ لڑکی کو بلی کرنے کیلیے اغوا کیا لیکن بچی کو قتل کرنے سے قبل پکڑا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی سے متصل علاقے نوئیڈا میں 25 سالہ نوجوان کو شادی کی جلدی تھی جس کیلیے اس نے ایک ہندو جوتشی سے مدد مانگی تو اس نے نوجوان سے کہا کہ اس کی شادی اسی صورت جلد ہوسکتی ہے کہ جب وہ ایک لڑکی کی بَلِی چڑھائے جوتشی کے بہکاوے میں آکر اس شخص نے سات سالہ بچی کو اغوا کیا۔

پولیس نے مطابق ملزم 25 سالہ سونو نوئیڈا کی چھجارسی کالونی میں رہتا ہے اور اس کا آبائی گھر باغپت میں ہے، اب تک شادی نہ ہونے سے پریشان سونو جادو ٹونے اور جادوگروں کے چکر میں پڑگیا اور اسی دوران اس کی ملاقات ستیندر بالمیکی نامی تانترک سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے جب اس سے اپنی پریشانی کا تذکرہ کیا تو تانتری نے کہا کہ اگر وہ شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے ہولی کے دن کسی لڑکی کی بلی دے کیونکہ ہولی کے دن بلی پیش کرنے سے تمام خواہشات پوری ہوجاتی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ سونو نے تانترک کے ورغلانے میں آگیا اور چھجارسی کالونی میں رہنے والی سات سالہ لڑکی کو اغوا کرکے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ باغپت لے گیا اور اس کی قربانی دینے کی تیاری کرنے لگا۔ دوسری جانب لڑکی کے غائب ہونے پر والدین پریشان ہوگئے اور اس کی تلاش شروع کی جب شام تک بچی نہیں ملی تو لڑکی کے چچا نے بھتیجی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جس کے بعد بچی کی باقاعدہ تلاش شروع ہوئی۔

تفتیش کے دوران پولیس کوعلاقے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملی جس میں نوجوان کو سات سالہ بچی کو اغوا کرکے لے جاتے دیکھا گیا جس کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی گئی اور پولیس ملزم کے پیچھے باغپت پہنچ گئی پولیس نے ملزم سونو کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا جبکہ تانترک کی تلاش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -