پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

لاہور: علاج سے انکارکرنے پر نوجوان نے خودکشی کی، چچا کاالزام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : دو روز قبل شیخ زید اسپتال میں خودکشی کرنے والے نوجوان کی موت کا معما حل ہوگیا، چچا نے بھیتجے کی موت کا ذمہ دار ’’ڈاکٹر عامر لطیف‘‘ کو قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز رپورٹر حسن حفیظ کے مطابق مقتول کی شناخت 24 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو جگر کی پیوندکاری کی غرض سے  خیبرپختونخوا کے علاقے چار سدہ سے لاہور شیخ زید اسپتال آیا تھا۔

عثمان کے چچا نے اے آر وائی کے نمائندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’اُن کا بھتیجا عثمان علاج کی غرض سے اسپتال پہنچا تو وارڈ میں موجود ڈاکٹر عامر لطیف نے علاج کرنے سے انکار کرتے ہوئے اُسے وارڈ سے باہر نکال دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وارڈ سے نکلنے کے بعد عثمان دلبرداشتہ ہو کر اسپتال کی دوسری منزل پر گیا اور نیچے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوئی، مقتول کے اہل خانہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر عامر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائیں۔

واضح رہے شیخ زید اسپتال میں دو روز قبل ایک نوجوان نے خودکشی کی تھی جس کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ کسی بھی قسم کا موقف دینے کو تیار نہیں تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں