فیصل آباد : پسند کی شادی کرنے والے 25 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، علی حمزہ نے ایک سال قبل فیصل کی بہن سے پسندکی شادی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے باؤ والا میں پسند کی شادی کرنے والے 25 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ علی حمزہ واٹر فلٹریشن پلانٹ سے پانی لے کر گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزم فیصل نے علی حمزہ پر فائرنگ کردی.
پولیس کا کہنا تھا کہ علی حمزہ نے ایک سال قبل فیصل کی بہن سے پسندکی شادی کی تھی۔
یاد رہے ایسے ہی واقعے میں مانسہرہ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کوعدالت جاتےہوئےقتل کردیا گیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے مقتولہ کا سسر شدید زخمی ہوا تھا۔
اس سے قبل سندھ کے شہر جامشورو میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے بہیمانہ قتل کا انکشاف ہوا تھا ، جس نے 8 ماہ قبل گھر سے بھاگ کر دلدار کھوسو نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔