کراچی: منوڑا کے ساحل پر لائف گارڈز نے ڈوبتے نوجوان کو بچالیا، لائف گارڈز نے فوری رسپانس دیتے ہوئے نوجوان کو بچایا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق منوڑا کنٹونمنٹ انتظامیہ نے بتایا کہ لائف گارڈز نے منوڑا کے ساحل پر ڈوبنے والے نوجوان کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچالیا، نوجوان کو ڈوبتا دیکھ کر لائف گارڈز نے فوری رسپانس دیتے ہوئے نوجوان کی مدد کی۔
منوڑا کنٹونمنٹ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ شام کو ساحل پر نوجوان تیز لہروں کے ساتھ گہرے پانی میں چلا گیا تھا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ منوڑا کے ساحل پر چھٹی کے روز بڑی تعداد میں شہری آئے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے لائف گارڈز تعینات ہیں۔