جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

لڑکی کو شادی کا جھانسہ، نوجوان لاکھوں روپے لیکر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہری نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کے لاکھوں لیکر فرار ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں شادی کے نام پر دھوکہ دہی کی متعدد وارداتیں اکثر و بیشتر پیش آتی ہیں، حالیہ واقعہ شہر حیدرآباد کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے نوجوان لڑکی کو شادی کے نام لوٹ لیا۔

بیوٹیشن کا کام کرنے والی 25 سالہ زرینہ سے 2019 میں محمد عبداللہ نامی شخص کی ملاقات کی، بعدازاں ملاقات دوستی میں تبدیل ہوئی اور بات شادی تک پہنچ گئی۔

لڑکی نے عبداللہ کو اپنے اہل خانہ سے ملوایا جس کے بعد زرینہ کے گھروالوں نے عبداللہ کے اہل خانہ سے مل کر دونوں کی شادی کا فیصلہ کیا۔

کچھ روز بعد عبداللہ نے زرینہ کے گھروالوں سے اڑھائی لاکھ روپے ادھار مانگے اور فرار ہوگیا، اب نہا عبداللہ کا کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی اس کے اہلخانہ کوئی جواب دے رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں