لاہور: گلشن راوی میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے تیزدھار آلے سے لڑکی کو قتل کرکے اپنے گلے پر بھی چھری پھیرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں رشتے سے انکار پر نوجوان آپے سے باہر ہوگیا اور تیش مین آکر لڑکی کو قتل کردیا۔
لڑکے نے لڑکی کو چھریاں مارنے کے بعد اپنے گلے پر چھری پھیرلی۔
پولیس نے بتایا کہ احسان نامی نوجوان ایک بیوٹی پارلر چلانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، لڑکی کی والدہ نے رشتہ دینے سے انکار کردیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے انکار پر چھری سے حملہ کرکے لڑکی کی جان لے لی اور پھراپنے گلے پر چھری چلا کر خودکشی کی کوشش کی۔
زخمی احسان نامی نوجوان کو اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔