The news is by your side.

Advertisement

دبئی: خاتون کا موبائل نمبر مانگنا عرب نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، عدالتی ٹرائل کا آغاز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہری کو  مقامی نوجوان خاتون کا پیچھا کرنا اور اُس سے نمبر  مانگنا مہنگا پڑ گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ کے رہائشی شہری نے نوجوان خاتون کا پیچھا کیا اور اُس کو بیچ سڑک پر روک کر نمبر بھی مانگا۔

امارتی شہری نے خاتون سے متعدد بار نمبر مانگا اور جب اُس نے انکار کیا تو سڑک پر ہی ہنگامہ شروع کردیا۔ نوجوان نے لڑکی کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

مذکورہ واقعہ دسمبر کے وسط میں پیش آیا جس کے بعد خاتون نے مقامی تھانے میں اپنی شکایت درج کرائی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو ایک ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: خاتون کے اغواء اور جنسی زیادتی میں ملوث عرب شہری گرفتار

نوجوان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں خاتون نے جج کے روبرو بیان دیا کہ ’نوجوان نے سڑک پر روک کر ہراساں کیا اور تین بار نمبر مانگا‘۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر میرا گھر تک پیچھا کیا اور پارکنگ کی جگہ پر سامنے آکر کھڑا ہوگیا۔

نوجوان لڑکی کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں نے نمبر دینے سے انکار کیا تو اُس نے اپنی گاڑی سے میری کار کو نقصان پہنچایا، مذکورہ واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی میں محفوظ ہے۔

دوسری جانب نوجوان نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ بالکل بے گناہ ہے اور پولیس نے اُسے بلاجواز گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی: منگیتر کو ’ایڈیٹ‘ کہنے پر نوجوان کو 2 ماہ قید کی سزا

نوجوان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ’جس مقام پر واقعہ پیش آرہا تھا میں وہی پر ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھا سارا منظر دیکھ رہا تھا، میں خاتون کو جانتا نہیں اور نہ ہی کبھی بات کی‘۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو جلد سنایا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں