تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

نوجوان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر بچی کی جان بچائی، دل دہلانے والی ویڈیو

قازقستان میں نوجوان نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر 8 ویں منزل پر کھڑی سے باہر لٹکی 3 سالہ بچی کی زندگی بچائی۔

یہ واقعہ ہے وسط ایشیائی ملک قازقستان کے شہر نور سلطان کا جہاں ایک کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل کے ایک فلیٹ میں 3 سالہ بچی کمرے میں تنہا ہونے کی وجہ سے کمرے میں موجود کھڑکی پر چڑھ گئی اس دوران بچی کا پاؤں پھسلا اور وہ کھڑی سے باہر لٹک گئی اور مدد کیلیے چیخ وپکار شروع کردی۔

خوش قسمتی سے اس وقت شونتک بائیف نامی نوجوان اپنے دوست کے ہمراہ وہاں سے گزر رہا تھا جس نے بچی کی چیخ وپکار پر اس جانب دیکھا تو دل دہلانے والا منظر اس کے سامنے تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اس کثیر المنزلہ بلڈنگ کی ایک بالکنی کی کھڑی سے باہر نکل کر بچی کو پکڑتا ہے پھر اسے بحفاظت فلیٹ کے اندر کسی کے حوالے کردیتا ہے تاہم اس دوران نہ صرف بچی بلکہ نوجوان کی زندگی بھی سخت خطرے کا شکار تھی کیونکہ معمولی سی غلطی یا توازن بگڑنے کی صورت میں بچی اور نوجوان دونوں ہی آٹھویں منزل سے نیچے گرسکتے تھے۔

 

واقعے کے حوالے سے نوجوان شونتک بائیف نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں نے اس صورتحال میں وقت ضائع کرنے کے بجائے فوری طور پر بچی کو بچانے کی تدبیر کرتے ہوئے عمارت کی آٹھویں منزل پر مذکورہ فلیٹ کے عین نیچے والے فلیٹ دروازہ بجایا اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بچی کو بچانے کیلیے فوری اقدام کیا۔

نوجوان نے مزید بتایا کہ مشکل میں پھنسی بچی کو پکڑنے کی کوشش کے دوران میرے پاس حفاظتی بیلٹ بھی نہیں تھی اس لیے میرے دوست نے میری ٹانگیں پکڑی ہوئی تھیں۔

اس وقت میرے ذہن میں کوئی اور خیال نہیں تھا سوائے موت اور زندگی کے درمیان لٹکتی بچی کی مدد کے اور وہ اپنے اس عمل کو بہادری نہیں سمجھتے، کیونکہ ایسی صورتحال میں ہر کسی کو یہی کرنا چاہیے تھا۔

شونتک بائیف جو دو ہفتے قبل تعمیراتی ورکر کے طور پر کام کرنے نور سلطان منتقل ہوئے ہیں بے شک اپنے اس کارنامے کو بہادری نہ سمجھیں لیکن ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی ملک بھر میں ستائش جاری ہے۔ اس واقعے میں ذہانت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر نوجوان کو قازقستان کی وزارت ہنگامی حالات کے پہلے نائب وزیر ابراگیم کلشمبایف نے تونتنشے زگداگی ایرلیگی اوشین بیج سے نوازا ہے جب کہ نوجوان نے نور سلطان کے میئر الطائی کولگینوف سے بھی ملاقات کی جنہوں نے شونتک کی بہادری اور جرات کو سراہا ہوئے کہا کہ شہر کی انتظامیہ شونتک بائیف کو مالی مدد فراہم کرے گی۔

Comments

- Advertisement -