اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

سوشل میڈیا پر لائیو خود کو آگ لگانے والے نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

(29 جنوری 2026): سوشل میڈیا پر لائیو ایک نوجوان نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی جس کے بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

آج کل لوگ حقیقی رشتوں سے زیادہ سوشل میڈیا پر وقت گزارتے اور ان ہی کے ساتھ اپنی خوشی اور غم شیئر کرتے ہیں۔ جب کہ کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر براہ راست اپنی زندگی ختم کرنے کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ عراق میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان سوشل میڈیا ایپ فیس بک پر براہ راست اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے خود کو آگ لگا لی، جو بروقت طبی امداد ملنے کی وجہ سے کردستان ریجن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ بعد ازاں یہ ویڈیو فیس بک سے حذف کر دی گئی۔

عراقی میڈیا کے مطابق نینویٰ پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ جس نوجوان نے لائیو نشریات میں تیزی سے بھڑکنے والا ایندھن استعمال کرتے ہوئے خود کو آگ لگائی، اس کا تعلق موصل کے جنوب میں واقع علاقے حمام العلیل سے ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کے خلاف 2021 اور 2022 میں منشیات سے متعلق مقدمات میں عدالتی فیصلے صادر ہو چکے تھے، جبکہ حالیہ اقدام کی وجہ اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ اور تشہیر کے الزام میں جاری کیا گیا غیر حاضری میں نیا عدالتی حکم بھی بنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ نوجوان پانچ افراد پر مشتمل منشیات فروش نیٹ ورک کا رکن ہے، جس کے باقی تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم وہ نینویٰ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا اور بعد میں اچانک لائیو نشریات میں سامنے آیا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی ادارے اس معاملے پر کردستان ریجن کی متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور نوجوان کی صحت بہتر ہونے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں