تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

نوجوان پُراسرار بیماری میں مبتلا، 1 برس سے سبزی گوشت کچھ نہیں کھایا

لندن : حیرت انگیز بیماری میں مبتلا ہونے والا برطانوی نوجوان زندہ رہنے کےلیے گزشتہ ایک برس سے صرف نگٹس کھارہا ہے۔

انگلینڈ کے علاقے ڈارلنگٹن سے تعلق رکھنے والا ڈیوڈ نامی 18 سالہ نوجوان ایسی انوکھی بیماری میں مبتلا ہے جس کا سن کر یقیناً قارئین دنگ رہ جائیں گے۔

برطانوی نوجوان نے گزشتہ ایک سال سے سبزیاں، گوشت یا کچھ اور کھایا تک نہیں ہے کیوں کہ ان چیزوں سے خوف آتا ہے اور وہ ایک سال سے صرف چکن نگٹس پر زندہ ہے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ ہر ہفتے 500 گرام تک غیر حل شدہ چکنائی پر مشتمل غذا کا استعمال کرتا ہے، جو اسے موٹاپے، ذیابیطس اور دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے جو اس کی موت کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

اس عادت کے آغاز کے حوالے سے ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچپن ہی سے وزن کی کمی کا شکار تھا جس کے لیے اس نے باقاعدگی سے سبزیاں اور پھل کھائے مگر ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوا اور وزن میں کسی قسم کا اضافہ نہ ہوسکا۔

برطانوی نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی عادت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے مگر جب بھی وہ چکن نگٹس کے علاوہ کچھ اور کھاتا ہے تو اسے قے (متلی) شروع ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے متعلق ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کو پہلے مرحلے میں ابلے ہوئے آلو کھلانے کی کوشش کی گئی، جس پر ڈیوڈ نے کہا کہ اسے ابلے ہوئے آلو کھانے کا سوچ کر خوف آتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ آلو حلق میں پھنس جائے گا اور وہ مرجائے گا۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ڈیوڈ کو ہپناٹائز کرکے اس کے ذہن سے نگٹس کے علاوہ دیگر چیزوں کا خوف دور کیا جائے گا، جس کے بعد ڈیوڈ بھی عام لوگوں کی طرح نگٹس کے ساتھ ساتھ دیگر چیزیں بھی باآسانی کھا سکے گا۔

Comments

- Advertisement -