The news is by your side.

Advertisement

محکمہ صحت نے کراچی قرنطینہ سے فرار مریض کو کھیتوں میں قرنطینہ کردیا

فیصل آباد : محکمہ صحت نے کراچی قرنطینہ مرکز سے فرار ہوکر ماموں کانجن پہنچنے والے نوجوان کو پکڑ کر کھیتوں میں قرنطینہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مہلک ترین کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ہیلتھ ورکرز نے مذکورہ نوجوان کو کراچی قرنطینہ مرکز میں آئسولیت کردیا تھا تاکہ دیگر افراد کو وائرس سے متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کرونا مریض اچانک اہلکاروں سے آنکھ بچاکر قرنطینہ مرکز سے فرار ہوگیا تھا جسے ماموں کانجن میں پکڑ لیا ہے، اداروں نے نوجوان کو چک 508 کے کھیتوں میں ہی قرنطینہ کردیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کے والد، والدہ، 2 بھائیوں کو متاثرہ شخص سے ملاقات کے باعث گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے اور ان کے بھی کرونا وائرس کے نمونے لے لیے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ مریض دو مئی کو دبئی سے شہر قائد پہنچا تھا، پاکستان پہنچنے کے بعد نوجوان کو کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا جس کے باعث اسے قرنطینہ کردیا گیا تاہم وہ 19 مئی کو قرنطینہ سے فرار ہوگیا تھا۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ پولیس، محکمہ صحت کے اہلکار گھر اور کھیت میں نگرانی پر مقرر ہیں تاکہ مریض یا اس کے اہل خانہ کو دیگر افراد سے ملنے سے روکا جاسکے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں