پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

ٹریلر کی زد میں آنے والا نوجوان معجزانہ طور پر بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر گڑھ: پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ٹریلر کی زد میں آنے والا نوجوان معجزانہ طور پر بچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سلطان کالونی میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث نوجوان ٹریلر کی زد میں آْگیا تھا۔

ٹریلر ڈرائیور نے بروقت بریک لگایا جس کے سبب نوجوان کی جان بچ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان رانگ سائیڈ سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکراتے ہوئے ٹریلر کی زد میں آگیا تھا۔

ٹریلر ڈرائیور نے بریک لگائے تو قریب موجود لوگ بھاگتے ہوئے آئے اور انہوں نے ڈرائیور سے گاڑی رکوائی اور نوجوان کو گھسیٹ کر باہر نکالا۔

خوش قمستی سے حادثے میں نوجوان کو چوٹیں نہیں آئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں