تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نوجوان کا انوکھا اقدام، ہزاروں فٹ بلند پہاڑوں کے درمیان جھولا ڈال کر آرام، ویڈیو وائرل

منچلوں کے سر سودا سمائے تو وہ کچھ بھی کرلیتے ہیں ایسا ہی کچھ ایک منچلے نوجوان نے کیا جس نے سینکڑوں فٹ بلند پہاڑ پر جھولا ڈال کر آرام فرمایا۔

پہاڑوں کا ذکر آئے تو ذہن میں یا تو بلند و بالا چوٹیاں سر کرنے کا تصور آتا ہے، کیمپنگ کا یر پھر سبزہ یا سفیدی کی چادر اوڑھے پہاڑوں پر تفریح کرتے سیاح لیکن اسپین میں ایک منچلے نوجوان نے ان پہاڑوں پر تفریح کا ایک الگ ہی طریقہ ڈھونڈ لیا اور سینکڑوں فٹ بلند دو پہاڑوں کی چوٹی کے درمیان جھولا ڈالنے کے استراحت فرما کر سب کو حیران بھی کردیا۔

یہ ویڈیو اسپین کے پہاڑی علاقے پیرینیس سے سامنے آئی ہے جسے ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے ہموک جھولا جو عموما دو درختوں کے درمیان ڈال کر آرام کیا جاتا ہے اسے دو بلند پہاڑوں کے درمیان ر ڈال کر اس میں آرام کررہا ہے اور ساتھ ہی اس لمحے کو کیمرے میں محفوظ بھی کررہا ہے۔

اس دوران نوجوان کے چہرے پر سینکڑوں فٹ بلندی پر اس طرح زمین و آسمان کے درمیان ہونے پر خوف کے کوئی آثار بھی نہیں ہیں بلکہ وہ اطراف کے مناظر سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں ہزاروں فٹ نیچے پہاڑی خطے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جہاں پہاڑ برف کی سفید چادر اوڑھے نظر آ رہے ہیں جب کہ نیلا آسمان اور پہاڑوں پر پڑنے والی سورج کی سنہری کرنیں منظر کو مزید دلفریب بنا رہی ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب تک ہزاروں صارفین اسے دیکھ کر حیران ہوچکے ہیں جب کہ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔ اکثر نے نوجوان کی جرات اور بہادری کو سراہا ہے۔

Comments

- Advertisement -