The news is by your side.

Advertisement

تربت میں فورسز پر حملے میں جوان شہید

بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے تربت میں سیکیورٹی ‏فورسز کے دستے پر حملہ کیا اور اس بزدلانہ حملےمیں نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نےچھوٹےہتھیاروں سےپاک فوج کےجوانوں پر حملہ کیا ‏جس کے بعد ایف سی بلوچستان نےدہشتگروں کی تلاش میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بزدلانہ حملوں سےسیکیورٹی فورسز کا عزم متزلزل نہیں ہو گا اور ‏بلوچستان میں قربانیوں سےحاصل امن خراب نہیں کرنےدیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزدشمنوں کےناپاک عزائم ہرقیمت پرناکام بنائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں