اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

موٹر سائیکل سوار نوجوان کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گجّومتہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے زخمی ہوگیا، نوجوان کی گردن پر چودہ ٹانکے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بسنت کے جوش میں مبتلا لاہور میں پتنگ بازی کے دوران ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں گجّومتہ کے علاقے میں ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار کی گردن پتنگ کی دھات کی ڈور سے کٹ گئی۔

حکام نے بتایا کہ نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، نوجوان کی گردن پر چودہ ٹانکے لگے تاہم اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بسنت 6 سے 8 فروری تک منایا جائے گا، تاہم پتنگ بازی صرف سخت حفاظتی قوانین کے تحت کی جا سکے گی۔

دھات کی ڈور استعمال کرنا ممنوع ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

غیر محفوظ پتنگ بازی کے خطرات سنگین ہو سکتے ہیں اور تمام شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں