تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...
Array

ینگ نرسزایسوسی ایشن پنجاب کا آج سے ہڑتال کا اعلان

لاہور: ینگ نرسزایسوسی ایشن پنجاب نے آج سے سروسزاسپتال میں ہڑتال کا اعلان کردیا، ہڑتال کے باعث سروسز اسپتال میں موجود مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ینگ نرسزایسوسی ایشن پنجاب آج سے ہڑتال پر چلی گئی، پولیس گردی کے باعث سروسزاسپتال لاہور میں نرسوں نے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردیں، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سروسزاسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں رات گئے پولیس گردی کی پر زور مذمت کی گئی۔ وائی این اے کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں مرد پولیس اہلکاروں کا داخلہ ناقابل فہم ہے، نرسنگ سپرنٹنڈٹ کی ایما پر پولیس گردی کی گئی۔

وائی این اے کے مطابق پنجاب میں تمام نرسز کالی پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی انجام دیں گی۔

خیال رہے کہ سروسز اسپتال میں ینگ نرسوں کی ہڑتال نے انتظامیہ کے لیے نیا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ معاملے کے حل کے لیے جلد کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -