ہفتہ, دسمبر 6, 2025
اشتہار

قومی ٹیم سے دور نوجوان اوپنر صائم ایوب نے کیریبیئن لیگ میں دھاک بٹھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم سے دور نوجوان قومی اوپنر صائم ایوب نے مستقل مزاجی سے رنز کر کے کیریبیئن پریمیر لیگ میں اپنی بیٹنگ کی مہارت دکھا دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نیشنل ٹیم سے دور ہیں لیکن کیریبیئن پریمیئر لیگ میں اپنی کلاس اور مستقبل مزاجی سے رنز کر کے بیٹنگ کی دھاک بٹھا دی ہے۔

صائم ایوب جو کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے مسلسل تیسری نصف سنچری جڑ دی۔ اسٹار بیٹر نے جمیکا کے خلاف پانچ چوکے اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے صرف 53 گیندوں پر میچ وننگ 85 رنز اسکور کیے۔

نوجوان اوپنر نے اس سے قبل بارباڈوس رائلز اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کیخلاف بھی نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

وہ ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میچوں میں 288 رنز بنا کر لیگ کے ٹاپ اسکورر بن چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں