پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

سب سے کم عمر پاکستانی گالفرعمر خالد کی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :60ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ16سالہ عمر خالد نے جیت کر پاکستان گالف میں تاریخ رقم کردی، وہ پاکستان کے سب سے کم عمر گالفر بن گئے۔

کراچی میں ہونے والے اس ایونٹ میں عمر خالد نے 292 کے مجموعی اسکور کے ساتھ ٹائٹل جیت کر پاکستان کے سب سے کم عمر گالفر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام با خبر سویرا میں  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز گالفر عمر خالد نے بتایا کہ میں نے دس سال کی عمر میں گالف کھیلنا شروع کی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گالف بہت مشکل کھیل ہے اس کیلئے صبح شام بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، میں خود روزانہ دس سے بارہ گھنٹے پریکٹس کرتا ہوں۔

نیشنل چیمئین شپ کے حوالے سے یہ پاکستان کی سب سے بڑی چیمپئن شپ ہے، اس ایونٹ میں ملک بھر سے گالفرز آئے ہوئے تھے، اس کے علاوہ گالف کھیلنے والی بڑی بڑی شخصیات بھی موجود تھیں۔

عمر خالد نے بتایا کہ لوگ پہلے کی نسبت اس دور میں گالف کو زیادہ پسند کرنے لگے ہیں، اس کھیل میں نوجوانوں کی تعداد مین بھی اضافہ ہورہا ہے اور مختلف کیٹیگریز میں مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں 60ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ 16سالہ عمر خالد نے جیت کر پاکستان گالف میں تاریخ رقم کی تھی۔ عمر خالد نے292 کے مجموعی اسکور کے ساتھ پانچ اسٹروک سے فتح حاصل کی۔

دوسری پوزیشن پر رافع راجہ رہے ان کا ٹوٹل اسکور 296 رہا جبکہ تیسری پوزیشن سائم شازلی کی رہی، ان کا ٹوٹل اسکور299 تھا۔

سینئر امیچرز میں رستم علی چٹھہ نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان گالف فیڈریشن کے صدر محمد ہلال حسین کا کہنا ہے کہ نوجوان گالفر عمر خالد کے کھیل نے کافی متاثر کیا۔ آنے والے دنوں میں ایشین ڈویلپمنٹ سمیت کئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاکستانی گالفرز حصہ لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں