بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

غزہ کے ساحل پر بیٹھی معصوم فلسطینی بچی صمود فلوٹیلا کا انتظار کرتی رہ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

گلوبل صمود فلوٹیلا اور امداد کی منتظر ایک معصوم فلسطینی بچی کی غزہ کی ساحلی پٹی سے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

غزہ کے ساحل پر بیٹھی معصوم فلسطینی بچی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی غزہ کے ساحل پر بیٹھی صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کا انتظار کر رہی ہے جو اُن بھوکے اور پیاسے لوگوں کیلئے امید کی کرن ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کے ہاتھ میں ایک کاپی اور پنسل ہے جس کی مدد سے اُس نے ایک ڈرائنگ بنائی ہے جس میں ایک طرف غزہ کی تباہی اور بے یار ومدد گار فلسطینیوں کا دکھایا گیا ہے۔

اور دوسری طرف سمندر میں صمود فلوٹیلا کے امدادی قافلوں کو غزہ کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے، واضح رہے صیہونی فوج نے فلوٹیلا کو روک دیا ہے اور مسافروں کو اسرائیلی پورٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان گرفتاریوں کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا کے 30 جہاز مشن کی تکمیل کے لیے غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔

گلوبل صمود کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس تقریباً 30 جہاز ہیں جو اب بھی قابض افواج کے فوجی جہازوں سے بچتے ہوئے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں