تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ٹک ٹاک کے شوقین نوجوانوں نے گینگ بنالیا

لاہور میں ٹک ٹاک کے شوقین نوجوانوں نے گینگ بنالیا، راہگیر نوجوانوں کو روک کر تشدد کرنے اور ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں ٹک ٹاکرز نے گینگ بنا لیا، ٹک ٹاک بنانے کے دوران راہگیروں پر وحشیانہ تشدد کیا جانے لگا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، گینگ کا مقصد ٹک ٹاک پر تشدد کی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے خوف پھیلانا ہے۔

تشدد کے شکار متعدد نوجوانوں نے ستوکتلہ تھانہ میں شکایات درج کروادی۔

ذرائع کے مطابق متعدد ویڈیوز کی موجودگی کے باوجودپولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی، سوشل میڈیا پر نوجوانوں پرتشدد کی ویڈیوز پر شدید تنقید جاری ہے۔

بعدازاں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے ویڈیوز کا نوٹس لے کر ایس پی صدر کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش غیر قانونی عمل ہے، بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں، سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے۔

Comments

- Advertisement -