قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو محمد رضوان سے سیکھنا چاہیے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر بابراعظم نے کہا کہ پلان یہی تھاکہ صورتحال کودیکھ کربیٹنگ کرنی ہے تمام لڑکوں نےتینوں میچزمیں شاندار پرفارمنس دی۔
بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ ٹیم ورک کانتیجہ ہے ورلڈکپ کوذہن میں رکھ کر تیاریاں کر رہےہیں نوجوان کھلاڑیوں کو محمدرضوان سےسیکھناچاہیے۔
Another quality innings by the supremely consistent @iMRizwanPak 👏👏#PAKvWI #HumTouKhelainGey pic.twitter.com/FnNVUbSMeF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2021
محمدرضوان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 87 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔
سیریز میں مجموعی طور پر 203 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہنے پر محمدرضوان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔