The news is by your side.

Advertisement

اسٹیج سے گر کر زخمی ہونے والی نوجوان شاعرہ فرزانہ ناز انتقال کرگئیں

اسلام آباد: قومی کتب میلے میں اسٹیج سے گر کر زخمی ہونے والی نوجوان  شاعرہ فرزانہ ناز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اسلام آباد میں منعقد ہونے والے قومی کتب میلے کی اختتامی تقریب میں بارہ فٹ کی بلندی سے گرنی والی شاعرہ فرزانہ ناز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

شاعرہ ناز آڈیٹوریم میں لگائے جانے والے اسٹیج پر چڑھیں تو وہ وزن برقرار نہ رکھ سکیں اور 12 فٹ اونچائی سے نیچے گر گئیں تھیں جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

فرزانہ ناز کو ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا اور طبی امداد شروع کی تاہم آج شام وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان شاعرہ کے دماغ میں شدید چوٹیں آئیں تھیں جس کے باعث وہ کومہ میں چلی گئیں تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں