بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

معمولی تلخ کلامی ، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ : معمولی تلخ کلامی پربھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں گھارو کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت انس کورائی کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مالک کورائی اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

یاد رہے چند ماہ قبلکراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں معمولی تلخ کلامی کے بعد بھائی نے چھری کے وار سے بھائی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول 40 سالہ دلاور کچن میں چائے بنا رہا تھا کہ اسی دوران اس کا بھائی جہانگیر وہاں پہنچ گیا۔

دلاور نے بھائی سے کہا کہ سائیڈ پر ہو جائے، اس بات پر ملزم غصے میں آ گیا اور کچن سے چھری نکال کر بھائی پر حملہ کر دیا۔

مقتول کو چھری کے متعدد وار لگے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا تھا تاہم  اسے سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں