تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

23 سالہ عروبہ ملک کی کم عمر ترین ایرو اسپیس انجینیئر بن گئیں

کراچی: پاکستانی خواتین کسی سے بھی کم نہیں اور دنیا کا ہر کام کرسکتی ہیں، ایسی ہی ایک خاتون عروبہ فریدی بھی ہیں جو صرف 23 سال کی عمر میں ایرو اسپیس انجینیئر بن چکی ہیں۔

23 سالہ عروبہ فریدی ملک کی کم عمر ترین ایرو اسپیس انجینیئر ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام شام رمضان میں شرکت کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی مکینکس کا شوق تھا۔

عروبہ کے مطابق ان کے والد الیکٹرک انجینیئر ہیں اور انہی کو دیکھ کر عروبہ میں بھی یہ شوق پیدا ہوا۔ اب وہ ایرو اسپیس انجینیئر کی حیثیت سے مقامی ایئر کرافٹس پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کی تکنیکی شعبوں میں آنے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور ان پر بھروسہ نہیں کیا جاتا، انہیں بھی کچھ اسی طرح کے مسائل پیش آئے۔

عروبہ کے مطابق ان کے اس سفر میں ان کے والدین ہر وقت ان کے ساتھ رہے، اپنی تربیت کے دوران جب وہ نائٹ شفٹ کر کے گھر آتی تھیں تو والدین گھر سے باہر ہی ٹہلتے ہوئے ان کا انتظار کر رہے ہوتے تھے۔

Comments

- Advertisement -