تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

یونس خان کی دلی خواہش پوری ہو گئی

پاکستان کے لیجنڈ بلے باز یونس خان کی دلی خواہش پوری ہو گئی۔

افغانستان کی قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ بننے پر یونس خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ افغان بورڈ سے بات چیت2011 سے
جاری تھی افغان ٹیم کے ساتھ کام کرنا دلی خواہش تھی۔

یونس خان نے یواےای کیمپ افغان ٹیم کے ساتھ کام کرنےکا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیا ٹیلنٹ قریب سے دیکھ اور جانچ سکوں گا۔

سابق کپتان یونس خان کو افغان کرکٹ بورڈ نے مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

یونس خان 15 دن تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے جو ابوظبی میں لگایا گیا ہے، کیمپ میں 25 افغانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

یونس خان نے کرکٹ سے 2017 میں ریٹائرمنٹ لی تھی جس کے بعد وہ قومی ٹیم کے چھ ماہ تک بیٹنگ کوچ بھی رہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا کہ یونس خان اور عمر گل کو بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اور دونوں اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمر گل کو گزشتہ روز ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا بولنگ کوچ منتخب کیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر سابق انگلش کھلاڑی گراہم تھارپ سے معاہدہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -