کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ یونس خان نے ٹپس (ماہرانہ رائے) دینے سے انکار کرتے ہوئے مک مکا کر نے کا اشارہ دے دیا۔
اے آر وائی نیوز پر ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی مناسبت سے نشر ہونے والے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں ایک روز قبل یونس خان نے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ عرف ڈاکٹر صاحب کو ٹپس دینے سے انکار کیا۔
میزبان وسیم بادامی کے استفسار پر یونس خان نے احمد شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس بار ٹپ نہیں دوں گا، جو پچھلی بار دی تھیں اور تم جیت گئے تھے‘۔
ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ نے یونس خان کے انکار پر تنویر احمد کی میچز جیتنے کے حوالے سے رائے لینے اور پیش گوئی کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مزاحیہ اداکار عادی کے جملے کا جواب دیتے ہوئے یونس خان نے تنخواہ وقت پر دلوانے اور مک مکا کرنے کا اشارہ دیا۔