The news is by your side.

Advertisement

’بابر اعظم نے بڑی اننگز نہیں کھیلی‘

مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ آسان نہیں تھا، بلے بازوں کے ساتھ کام کیا، بولرز کے ساتھ بھی کام کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں بیٹنگ کوچ یونس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے بڑے حوصلے سے سیکھا ہے، دورہ انگلینڈ آسان نہیں تھا۔

یونس خان کے مطابق کچھ اننگز اچھی رہیں جیسے شان اور اظہر کی بیٹنگ، بابر اعظم کو بھی بڑی اننگز کھیلنی چاہئے تھی وہ بڑی اننگز نہ کھیل سکےلیکن انہوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، بہت عرصے بعد کسی کیپر نے انگلینڈ میں کارکردگی دکھائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

آخری ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، محمد عامر کی جگہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کی شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ شعیب ملک کی جگہ نوجوان بلے باز حیدر علی کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں