تازہ ترین

’’یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھی تھی‘‘

ہرارے: سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے پانچ سال کوچنگ کے مزے اڑانے کے بعد قومی کرکٹر پر ہرزہ سرائی شروع کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق زمبابوین کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے سابق کپتان یونس خان پر گردن پر چھری رکھنے کا الزام لگادیا۔

گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ 2016 میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔

سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یونس خان کی اس حرکت پر اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔

گرانٹ فلاور ان دنوں سری لنکا کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے بھائی اینڈی فلاور اور میزبان نیل مانتھورپ کے ساتھ گفتگو کے دوران یونس خان پر یہ الزام لگایا۔

فلاور نے بتایا کہ ناشتے کے وقت میں یونس کو بیٹنگ ٹپس دینے گیا تو اس نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا اور میرے گلے پر چھری رکھ دی اس موقع پر مکی آرتھر بیٹھے ہوئے انہیں مداخلت کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ 49 سالہ گرانٹ فلاور نے 2014 سے 2019 کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دئیے تھے۔

Comments

- Advertisement -